نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا میں گزشتہ روز گولگپے بناتے وقت گیس سلینڈر پھٹ گیا۔ جس سے آگ کی زد میں آنے والے سات لوگ زخمی ہو گیے جن میں سے دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ جب کہ پانچ ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ رندھیر نامی شخص کوتوالی سیکٹر-39 علاقے کے گاؤں سالار پور کے رہنے والے بھوپ سنگھ کے گھر میں کرائے پر رہتا تھا۔ وہ گیس کے چولہے پر گول گپّے اور سموسے بناتا تھا۔ ھزشتہ روز بناتے وقت چھوٹے ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ تیز ہو گئی جس کی وجہ سے چند ہی لمحوں میں سلنڈر پھٹ گیا۔
اور اس کے آس پاس موجود لوگ آگ کی زد میں آگئے۔
سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں ضلع بدایوں کی مالتی دیوی(50)، وجے(32) وجے کی بیوی مایا(25)، وجے کا بیٹا کنہیا(11) بہار کی رہنے والی گڑیا(32) رندھیر اور سروج (22) آگ کی زد میں آ کر جھلس گئے۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں کی فوری طور پر مدد سے زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا۔
Cylinder Exploded in Noida گول گپے بناتے وقت سلینڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک، سات زخمی - نوئیڈا میں سلینڈٖر پھٹنے سے کئی زخمی
اترپردیش کے نوئیڈا میں گول گپے کی دکان پر چھوٹا ایل پی جی گیس سلینڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہو گیے، جبکہ دو کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی۔ اس واقع میں زخمی تمام افراد کا تعلق مختلف شہروں سے بتایا جا رہا ہے۔
گول گپے بناتے وقت سلینڈر پھٹا، سات افراد زخمی، دو کی موت
Published : Oct 23, 2023, 4:35 PM IST
- امر پالی کے زیر تعمیر سائٹ کے لفٹ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 8 پہنچی
- نوئیڈا میں پولیس اور گینگسٹر کے درمیان تصادم، ایک گرفتار
کچھ دیر بعد تمام زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے دہلی کے صفدر گنج اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اے سی پی رجنیش ورما کا کہنا ہے کہ حادثے میں جھلسے رندھیر اور مالتی دیوی کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس واقع کے بعد علاقے میں غم کا ماحول برپا ہو گیا ہے۔