مظفر نگر میں اب تک 11 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔
آج 136 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی، جن میں سات مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ ان میں سے ایک گاندھی کالونی، ایک آریپوری، ایک سجوڈو، تین ساؤتھ سیول لائن اور ایک کاوال ٹیمپریری جیل سے ملے ہیں۔