اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا کے سات نئے معاملے - up news

نوئیڈا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سات نئے معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے بعد سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نوئیڈا: کورونا کے سات نئے معاملے
نوئیڈا: کورونا کے سات نئے معاملے

By

Published : Feb 11, 2021, 4:11 PM IST

نوئیڈا میں کسان تحریک اور دیگر مسائل کے سامنے کورونا کا خوف ختم ہوتا جارہا ہے، اس کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں کورونا کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے موسمی امراض اور کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے متعدد آگاہی پروگرام چلایا جارہا ہے۔

عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے اور دیگر بیماریوں کو روکنے کے لئے ڈی ایم سہاس ایل وائی کی ہدایت پر پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کی محکمہ صفائی ٹیم کی جانب سے بلاک سطح پر تشہیر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کا مذاق اڑانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے: پرینکا

اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ نے بتایا کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے یہ پروگرام ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں چلایا جارہا ہے اور دیہی علاقے کے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر ہونے والی بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details