اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھرت پور میں بنی زہریلی شراب سے اترپردیش میں بھی سات لوگوں کی موت

سنہرہ گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے اب تک گاؤں کے چار لوگ اور متھرا کے برسانا کے تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

بھرتپور میں بنی زہریلی شراب سے اترپردیش میں بھی سات لوگوں کی موت
بھرتپور میں بنی زہریلی شراب سے اترپردیش میں بھی سات لوگوں کی موت

By

Published : Nov 14, 2020, 7:59 PM IST

راجستھان میں بھرت پور ضلع کے کاماں تھانہ علاقے میں واقع سنہرہ گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے ہو رہی اموات پر بھرت پور کی پولیس اور ضلع انتظامیہ بھلے ہی پردہ ڈالنے کی کوشش کرے لیکن اترپردیش کے متھرا ضلع افسر نے گزشتہ تین دنوں میں وہاں زہریلی شراب سے سات لوگوں کی موت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنہرہ گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے اب تک گاؤں کے چار اور متھرا کے برسانا کے تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

متھرا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) نے آج بتایا کہ 'برسانا میں اونچا گاؤں میں تین لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت ہوئی ہے۔ موقع پر پولیس نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ مہلوکین ستیش اور سنجے کی ان کے اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کردیں۔ تیسرے شخص راجو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ تینوں افراد نے راجستھان کے بھرتپور جن پد میں کاماں سنہرہ علاقے میں شراب پی تھی۔ اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس سلسلے میں راجستھان پولیس کو اطلاع کے لئے خط ارسال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں بھرتپور کے میوات علاقے میں سستی شراب ملنے کی وجہ سے اس علاقے میں زہریلی شراب کی خوب اسمگلنگ ہوتی ہے۔ جہاں ایک طرف راجستھان میں بھرتپور کے میوات علاقے میں زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کے نام اترپردیش انتظامیہ نے ظاہر کردیئے ہیں وہیں بھرت پور پولیس نے اس معاملے میں اب تک مہلوکین اور سنگین حالت والے لوگوں کے بارے میں کوئی کارروائی عام نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details