اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seven IPS Transferred اترپردیش میں سات آئی پی ایس افسران کا تبادلہ - اترپردیش میں بڑے پیمانے پر افسران کا تبادلہ

اترپردیش حکومت نے7 افسران کا تبادلہ کیا۔ اے ڈی جی بریلی زون راج کمار کو اے ڈی جی لاجسٹک بنایا گیا ہے، جبکہ کانپور زون کے اے ڈی جی بھانو بھاسکر کو اے ڈی جی پریاگ راج زون کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔Seven IPS officers transferred in Uttar Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 28, 2022, 8:36 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے بدھ کو انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس رینک کے 7افسران کا تبادلہ کردیا۔ آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی گورنمنٹ ریلوے پولیس(جی آر پی)پیوش آنند کو اے ڈی جی ڈی جی پی ہیڈکوارٹر بنایا گیا ہے۔ جبکہ ڈی جی ہیڈکوارٹر کے اے ڈی جی اے ستیشن گنیش کو ان کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ Seven IPS Transferred

اے ڈی جی(انتظامیہ)پریم چندرا مینا کو اے ڈی جی بریلی زون بنایا گیا ہے۔ جبکہ اے ڈی جی پریاگ راج زون پریم پرکاش کو اسی عہدے پر ڈی جی ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔ڈی جی ہیڈکوارٹر کے اے ڈی جی آلوشک سنگھ کو اے ڈی جی کانپور زون بنایا گیا ہے۔ اے ڈی جی بریلی زون راج کمار کو اے ڈی جی لاجسٹک بنایا گیا ہے۔ جبکہ کانپور زون کے اے ڈی جی بھانو بھاسکر کو اے ڈی جی پریاگ راج زون کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details