اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لکھنؤ۔آگرہ' ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ، سات ہلاک - اتر پردیش میں دردناک سڑک حادثہ

تصادم اتنا زوردار تھا کہ وین میں آگ لگ گئی۔ وین میں سوار سات افراد اس میں پھنس گئے اور وہ زندہ جل کر ہلاک گئے۔

لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ، سات ہلاک
لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ، سات ہلاک

By

Published : Feb 17, 2020, 9:56 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے اناؤ میں آج ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

دراصل بانگرمؤ کوتوالی علاقے میں 'لکھنؤ۔آگرہ' ایکسپریس وے کے سروس لین ٹول کے قریب اناو ہردوئی روٹ پر ایک وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ، سات ہلاک

تصادم اتنا تیز تھا کہ وین میں آگ لگی۔ وین میں سوار سات افراد اس میں پھنس گئے اور وہ زندہ جل گئے۔

واقعے کی اطلاع پر کوتوالی پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بڑی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ جس کے بعد لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی تک ہلاک شدہ لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

آگ بجھنے کے بعد وین کے دروازے مکمل طور پر جام ہوگئے تھے۔ پولیس کو لاش باہر نکالنے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑی۔ وین میں لاش دیکھ کر معلوم ہوا ہے کہ 5 افراد وین میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے جبکہ 2 افراد ڈرائیور سمیت فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے۔

ابھی تک اس پورے واقعے میں کسی بھی ہلاک شدہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اسی دوران ایک عینی شاہدین نے بتایا کہ 'وین میں تیز آواز کے ساتھ آگ لگی۔'

واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے سپرنٹنڈنٹ پولیس وکرنت ویر نے بتایا کہ 'واقعے کو دیکھ کر یہ معلوم ہوا کہ وین کے ٹائر کے پھٹنے سے دوسری سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے وین میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ 'اس حادثے میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور ٹریفک کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔'

پولیس نے وین سے لاشوں کو نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details