اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنبھل: باراتیوں کو بس نے کچلا ، سات کی موت

ضلع سنبھل میں ایک بس نے سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو کچل دیا۔ اس حادثہ میں سات لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

سنبھل میں سڑک کے کنارے کھڑے باراتیوں کو بس نے کچلا
سنبھل میں سڑک کے کنارے کھڑے باراتیوں کو بس نے کچلا

By

Published : Jul 19, 2021, 11:54 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں بس خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے باراتیوں کو ایک دیگر تیز رفتار بس نے کچل دیا، جس کی وجہ سے سات باراتیوں کی موت اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ دھناری کے علاقہ میں چھپرا کے رہنے والے ستیش کے بیٹے وویک کی بارات اتوار کے روز چاندوسی کے سیتا آشرم گئی تھی۔ دیر رات تقریباََ ایک بجے باراتی بس سے چھپرا گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں مراد آباد - علی گڑھ قومی شاہراہ پر لہراون گاؤں میں بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔


ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور ٹائر تبدیل کرنے لگا۔ اسی دوران باراتی بھی بس سے نیچے اترکر سڑک کے کنارے بس کے پیچھے کھڑے ہو گئے، تبھی پیچھے سے آ رہی ایک تیزرفتار بس نے باراتیوں کو کچل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہماچل میں بارش سے 150 لوگوں کی موت، 2144.82 کروڑ کا نقصان



انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چھپرا کے رہنے والے ویرپال (60)، ونیت کمار (32) چھوٹے سنگھ (35)، رگھویندر (35) راکیش (55)، ابھے (18) اور بھورے 40 کی موتع ہوگئی اور وجیندر، ابھیشیک، اروند، سنی، گووند دس سے زائد باراتی زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو بہجوئی سی ایچ سی پہنچایا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details