اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیروسین گودام میں آتشزدگی - ڈیژل۔کیروسین

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ ہتھگواں علاقے کے لکھنو پریاگ راج شاہراہ پر واقع پھول متی گاوں میں ڈیزل و کیروسین گودام میں آگ گئی۔

کیروسین گودام میں شدید آتشزدگی

By

Published : Sep 29, 2019, 9:33 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:43 PM IST

آگ لگنے سے سیکڑوں ڈرم تیل جل گئے۔ اس واقعہ میں آگ بجھانے آئے فائر بریگیڈ انچارج سمیت تین ملازم بھی جھلس گئے۔

ڈپٹی فائر برگیڈ افسر کنڈہ انیل سنگھ نے بتایا کہ لالتا پرساد گپتا کا ہتھگواں و بہار بازار میں دو پیٹرول پمپ ہے۔

قومی شاہراہ پر ڈیزل ۔ کیروسین و سالونٹ آئل ملا کر پیٹرول بنانے کا غیر قانونی طور پر ایک گودام واقع ہے جہاں پٹرول بناتے وقت گودام میں آگ لگ گئی۔

وہیں اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ کر آگ بجھانے کا کام انجام دینا شروع کیا کہ اسی دوران ڈرم میں آگ سے دھماکہ ہو گیا۔

آگ بجھانے کے دوران فائر برگیڈ انچارج سمیت تین ملازم بھی جھلس گئے۔ سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details