مرحوم گزشتہ تقریباً پانچ برسوں سے محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی چلے گئے۔ وہاں سے انہوں نے ایم ٹیک کیا اس کے بعد وہ کشمیر ریجنل انجینئرنگ کالج چلے گئے جہاں انہوں نے پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر سلطان محمد خان اتراکھنڈ کے نینی تال میں قائم امتل اسکول میں بھی اپنی تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اور نوئیڈہ کے انجئنرنگ کالج میں بھی پروفیسر کی حیثیت سے وابستہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو انتظامیہ نے طلبہ کے مطالبات نا مانے تو ہوگا احتجاجی دھرنا