نوئیڈا:اترپردیس کے ضلع نوئیڈا میں تعینات آئی پی ایس آفیسر پر سنگین الزامات لگانے والا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ خط پر وزیراعظم کے دفتر کی مہر لگی ہوئی ہے ۔ وائرل ہونے والے خط کے نیچے بھی شناخت خفیہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط پر وزیراعظم آفس کے ڈاک ٹکٹ پر 25 فروری 2023 کی تاریخ چھپی ہے۔
آخر الزام کیا ہے؟
وائرل خط کے مطابق شکایت کنندہ 70 سالہ شخص ہے۔ آئی پی ایس رام بدن سنگھ جو اس وقت ڈی سی پی ہی ، کو بدعنوان افسر بتاتے ہوئے شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو رام بدن سنگھ کی وجہ سے کھو دیا۔ خط میں لکھا ہے کہ شکایت کنندہ نے 2002 میں رام بدن سنگھ سے ناراض ہو کر نوئیڈا چھوڑ دیا تھا۔ رامبدن سنگھ سال 1999 سے سال 2003 تک نوئیڈا میں سی او کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔ خط میں لینڈ مافیا سے کاروباری تعلقات کی بات کی گئی ہے۔ رامبدن سنگھ پر شکایت کنندہ کی زمین ہتھیانے کے لیے بیٹے کو 420 کے جھوٹے مقدمے میں جیل بھیجنے کا الزام ہے۔ خط کے مطابق بیٹے نے ضمانت پر رہائی کے بعد خودکشی کر لی تھی۔
وائرل لیٹر کے مطابق ڈی سی پی رامبدن سنگھ کے نوئیڈا تبادلہ کے بعد اب اے سی پی اروند کمار کی مدد سے لوگوں کو دوبارہ بھتہ خوری کے الزام میں جیل بھیجا جا رہا ہے۔ بھتہ خوری کے لئے گینگسٹر ایکٹ، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت لوگوں کو پھنسانے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ چھوٹے تاجروں کو ختم کرنے کے لئے بڑے تاجروں سے ملی بھگت کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔