کچھ لوگ ایک نوجوان کو زندہ یمنا ندی میں پھینک رہے تھے ،اتفاق سے اسی وقت اشوک نگر ٹیم کی سب انسپکٹر ریکھا چوہان ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کشنپال اور اس کے ساتھی یمنا کے پل سے گزرے۔
ایس آئی ریکھا نے دیکھا کہ یمنا کے کنارے کچی سڑک پر ایک xuv 500 کار کھڑی تھی ، جس میں سے کچھ پھینکا جا رہا تھا، پھر ایس آئی ریکھا نے اس طرف توجہ دی اور ان کی ٹیم نے اس کار کا تعاقب کیا لیکن وہ انہیں پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
زندہ نوجوان کو دریا میں پھینکنے کی سنسنی خیز واردات تاہم انہوں نے کار کا نمبر نوٹ کر لیا تھا ۔ اس کے بعد جب موقع پر جا کر دیکھا تو ایک نوجوان انتہائی سنگین حالت میں تھا ، جس کی پولیس ٹیم نے فوری لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ نمبر کھنگالنے کے بعد فی الحال پولیس نے ملزم کے ساتھ ہی کار کو بھی برآمد کرلیا ہے اور پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔
مقتول کا نام گووند بتایا جارہا ہے ، جو نیو اشوک نگر میں رہتا تھا ، جبکہ پولیس اس معاملے کو محبت کے زاویے(لو افئیر کے اینگل) سے تفتیش کررہی ہے۔