اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: پٹرول پمپ پر ڈکیتی - شہر کے مشہور ٹرانسپورٹر کے پٹرول پمپ پر ڈکیتی

ضلع مظفر نگر میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے، جائے وقوع پر پولیس اہلکار تفتیش میں سرگرم ہے۔

مظفر نگر: پٹرول پمپ پر ڈکیتی
مظفر نگر: پٹرول پمپ پر ڈکیتی

By

Published : Feb 7, 2020, 9:13 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں مشہور ٹرانسپورٹر کے پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

یہ واردات ضلع کے بوپہ روڈ ایس ڈی ڈگری کالج کے پاس واقع پیٹرول پمپ پر انجام دی گئی ہے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی سمیت پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مظفر نگر: پٹرول پمپ پر ڈکیتی

بتایا جا رہا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو بدمعاش پیٹرول پمپ پر آئے اور بندوق کی نوک پر آفس سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے نقد لوٹ لیے۔

واضح رہے کہ پیٹرول پمپ پر چاروں جانب سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بدمعاشوں کی تصاویر کیمرے میں قید ہو گئی ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details