میڈیکل کالج کے پرنسپل کا دفتر اور کورنٹائن وارڈ کو بھی سینیٹائز کیا گيا۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص محمد حسنین کی جانچ اور علاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیتھالاجی ملازمین کو بھی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حسنین کی موت میڈیکل کالج میں صبح ہوئی ہے۔ حسنین کو ضلع بستی سے لاکر بی آر ڈی ہسپتال میں اتوار کے روز بھرتی کرایا گيا تھا۔ اس سے قبل اس کا علاج بستی میں ہی چل رہا تھا۔ لیکن طبیعت بگڑنے کے بعد اسے بی آر ڈی میڈیکل کالج لایا گيا جہاں بھرتی ہونے کے 12 گھنٹے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔