اردو

urdu

By

Published : Jan 14, 2022, 5:44 PM IST

ETV Bharat / state

Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband: ایڈیشنل چیف سکریٹری نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا

جمعہ کے روز دارالعلوم دیوبند Darul Uloom Deoband پہنچے ایڈیشنل چیف سکریٹری Additional Chief Secretary UP رجنیش دوبے اور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کے ساتھ ادارہ کا دورہ کیا اور یہاں کی تاریخی لائبریری میں موجود قیمتی اور نایاب کتابوں کو دیکھ کر اُنکی خوب تعریف کی۔

Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband: ایڈیشنل چیف سکریٹری سمیت اعلیٰ افسران نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا
Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband: ایڈیشنل چیف سکریٹری سمیت اعلیٰ افسران نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا

سہارنپور: ریاست اتر پردیش کے سہارنپور کے دیوبند میں ایڈیشنل چیف سکریٹری Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband ، نوڈل آفیسر رجنیش دوبے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت اعلیٰ افسران عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے اور مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کر کے دارالعلوم دیوبند کی خدمات کی ستائش کی۔

Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband: ایڈیشنل چیف سکریٹری سمیت اعلیٰ افسران نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا

جمعہ کے روز دارالعلوم دیوبند پہنچے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش دوبے اور ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کے ساتھ ادارہ کا دورہ کیا اور یہاں کی تاریخی لائبریری میں موجود قیمتی اور نایاب کتابوں کو دیکھ کر اُن کی خوب تعریف کی۔


اس موقع پر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے افسران کے سامنے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ Darul Uloom Deoband History پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ ادارہ سنہ 1866 میں قائم ہوا تھا۔ اس ادارے نے ملک کی آزادی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد سے یہ ادارہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی نہایت اہم رول ادا کر رہا ہے۔ یہ خالص مذہبی تعلیمی ادارہ ہے، جس نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔

اس دوران مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم کی تاریخ سے متعلق کتابیں بھی افسران کو پیش کیں۔

Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband: ایڈیشنل چیف سکریٹری سمیت اعلیٰ افسران نے دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا

ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش کمار دوبے نے بتایا کہ یہ رسمی دورہ ہے، دارالعلوم دیوبند Darul Uloom Deobandکے بارے میں بہت کچھ سنا اور پڑھا ہے، کافی دنوں سے یہاں آنے کی خواہش تھی، آج یہاں پہنچ کر بہت اچھا لگا۔ ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بہت خوشگوار ماحول میں علمی گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی ادارے کی تاریخی لائبریری کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جہاں نایاب اور تاریخی کتابیں موجود ہیں۔

افسران نے لائبریری وغیرہ کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی مشہور مسجد رشید کے علاوہ ادارے کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کہا کہ یہ رسمی دورہ ہے، دارالعلوم دیکھنے یہاں پہنچے ہیں۔ ادارے کی ذمہ داران سے نہایت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو، جامعہ، دارالعلوم دیوبند پر بم گرانا چاہیے، نرسنگھانند سرسوتی کا متنازع بیان

کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ماسک وغیرہ کا مسلسل استعمال کرنے اور ڈبل ویکسینیشن کروانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے لڑنا ہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے اور ویکسینیشن و گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہے۔ Additional Chief Secretary Visits Darul Uloom Deoband

ABOUT THE AUTHOR

...view details