بی این سنگھ نے سیمنار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی اور ثقافتی اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی کے ذریعہ مہاتما گاندھی نے قوم کو ایک ہی دھاگے میں جوڑ کر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بی این سنگھ نے کہا کہ 'آج کا دن ہمیں مواقع فراہم کرتا ہے کہ ہم بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کریں اور ان کے نقش قدم پر چلیں'۔
ضلع افسران اور دیگر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'تمام افسران، ملازمین اور عوام آج یہ عہد کریں کہ وہ اپنی زندگی میں مہاتما گاندھی کے فلسفے کو اپنائیں گے اور معاشرہ اور ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔