اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar to Make Noida World Class City: نوئیڈا کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے کے مقصد سے سیمینار کا انعقاد - پولس کمشنر آلوک سنگھ کی ہدایت

نوئیڈا میں منعقد سیمینار میں پولیس کمشنر Noida Police Commissioner نے کہا کہ 'نوئیڈا شہر کو عالمی سطح پر ترقی دینے کے لیے، ضلع کے تمام بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔ ہم سڑک پر دکانداروں کے لیے ایک منصوبہ بند انتظام کریں گے۔ آٹو رکشا اور ای رکشا کو ٹریفک کی سہولت کے لیے استعمال کیا جائے گا، ٹیکسی اسٹینڈ کی اچھی منصوبہ بندی کی جائے گی، اس مقصد کے لیے کھلی سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے۔" Seminar To Make Noida World Class City

Seminar To Make Noida World Class City: نوئیڈا کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے کے مقصد سے سیمینار کا انعقاد
Seminar To Make Noida World Class City: نوئیڈا کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے کے مقصد سے سیمینار کا انعقاد

By

Published : Jun 1, 2022, 7:25 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا شہر کو عالمی معیار World Class City کا شہر بنانے کے غرض سے کمیشنریٹ دفتر میں پولس کمشنر آلوک سنگھ کی صدارت میں بڑے پیمانے پر سیمینار کا انعقاد Seminar To Make Noida World Class City کیا گیا۔ جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران تاجروں کے تحفظ، روڈ سیفٹی، بازاروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے سمیت متعدد مسئلے پر غور و فکر کیا گیا۔

نوئیڈا کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے کے مقصد سے سیمینار کا انعقاد

ڈائیلاگ پروگرام میں کمشنر آف پولس آلوک کمار سنگھ نے تاجروں، صنعت کاروں اور اداروں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ کھلے ذہن کے ساتھ اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ وزیر اعلیٰ کی منشا کے مطابق گوتم بدھ نگر اور نوئیڈا شہر کو عالمی معیار کے شہر کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے حادثات میں اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک کو آسان بنانا ضروری ہے۔ بازاروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے مقصد سے روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Seminar organized under the chairmanship of Noida Police Commissioner

ناجائز تجاوزات ہٹانے کی ضرورت ہے: پولیس کمشنر Noida Police Commissioner نے کہا کہ 'نوئیڈا شہر کو عالمی سطح پر ترقی دینے کے لیے، ضلع کے تمام بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔ ہم سڑک پر دکانداروں کے لیے ایک منصوبہ بند انتظام کریں گے۔ آٹو رکشا، ای رکشا اور رکشوں کو ٹریفک کی سہولت کے لیے استعمال کیا جائے گا، ٹیکسی اسٹینڈ کی اچھی منصوبہ بندی کی جائے گی، اس مقصد کے لیے کھلی سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے۔" اس مکالمے میں انتظامیہ، پولیس اور اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔

دوسری جانب انجمن تاجران اور تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے تمام تاجروں اور صنعت کاروں کے نمائندوں کے بارے میں کہا کہ وہ تمام لوگ شکریہ کے مستحق ہیں، جنہوں نے آج ایک کال پر اتنی بڑی تعداد میں ڈائیلاگ پروگراموں میں حصہ لیا۔ ضلع میں کورونا کی تین لہروں کے دوران تاجروں کے تعاون سے ہم ضلع میں وبا پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے نوئیڈا شہر کو عالمی سطح پر ایک الگ شناخت دلانا۔ اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔Seminar To Make Noida World Class City

یہ بھی پڑھیں: World Class Convention Center Inaugurated in Gaya: گیا میں عالمی معیار کے کنوینشن سینٹر کا افتتاح

ABOUT THE AUTHOR

...view details