علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) اور نیشنل سکیورٹیز ڈپازیٹری لمیٹیڈ (این ایس ڈی ایل) کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے بارے میں بیداری کے مقصد سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا، سیمینار میں پون بھاردواج (سینئر منیجر این ایس ای) نے مختلف مالیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ 'سرمایہ کاری کے مقصد اور ہدف کے مطابق سرمایہ کاری اسکیم کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔"
Economists participated in the seminar held at AMU
ونایک (اسٹنٹ منیجر، سیبی، این آر او) نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے سلسلہ میں سیبی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے لیے شکایات کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ کرن کوہلی (اسسٹنٹ منیجر، این ایس ڈی ایل) نے سرمایہ کے تحفظ کے حوالہ سے این ایس ڈی ایل کے کردار کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل انقلاب نے متعدد بنیادی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں میں بیداری کی ضرورت ہے۔
پروفیسر ایس ایم امام الحق (صدر شعبہ کامرس) نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں این ایس ای، سیبی اور این ایس ڈی ایل کے عہدیداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں کے ذریعے بیداری پھیلانے کی کوششوں کو سراہا۔ فیکلٹی آف کامرس کے ڈین پروفیسر ناصر ضمیر قریشی نے کہا کہ نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی عادت ہونی چاہئے۔ اس سے آگے چل کر انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ بیداری پر زور دیا۔