اردو

urdu

ETV Bharat / state

Transformed UP Seminar in Noida: نوئیڈا میں شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد - نوئیڈا میں دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا

نوئیڈا میں دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا Institute of Chartered Accountants of India میں ایک سیمینار Seminar in Noida کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا تھیم Transformed UP Seminar in Noida - Propelling India's Growth (بدلتا اتر پردیش، بھارت کی ترقی میں کردار) تھا۔

Seminar in Noida: نوئیڈا میں شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد
Seminar in Noida: نوئیڈا میں شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد

By

Published : Jan 5, 2022, 9:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا میں ایک سیمینار Transformed UP Seminar in Noida کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن نے کیا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان گوپال کرشن اگروال نے پروگرام میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔

Seminar in Noida: نوئیڈا میں شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد

ان کے علاوہ شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انیربن گنگولی اور سینئر صحافی کے کے اپادھیائے بھی پروگرام میں موجود تھے۔ سیمینار کا تھیم Transformed UP - Propelling India'sT Growth (بدلتا اتر پردیش،ہندوستان کی ترقی میں کردار)تھا۔

Seminar in Noida: نوئیڈا میں شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد

اس موقع پر پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان گوپال کرشن اگروال نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اتر پردیش میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔ جس ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر ہر کوئی سوال اٹھاتا تھا، یوگی کی پانچ سالہ حکومت نے لا اینڈ آرڈر کو اتنا درست کر دیا ہے کہ یوپی میں لگاتار سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی
Ease of Doing Business Ranking میں یوپی دوسرے نمبر پر ہے۔

لیکن گوپال کرشن یہ بتانے سے رہ گئے کی این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو) کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی جرائم کی شرح میں اترپردیش میں 28 فیصد اضافہ Crime in Uttar Pradesh ہوا ہے۔ 2020 میں 29 ہزار 193 قتل کے کیس درج کیے گئے, جبکہ جنسی زیادتی کے 28 ہزار 46 معاملات سامنے آئے ہیں۔

وہیں نیتی ایوگ کی رینکنگ Niti Ayog's Ranking کے مطابق ہیلتھ کی سہولت کے معاملے میں اتر پردیس سب سے آخری نمبر پر ہے جبکہ کیرلا نمبر ایک پر ہے۔ یہ دونوں مرکزی حکومت کے ماتحت آتی ہیں۔ اس کے باوجود یوگی کی حکومت کے لا اینڈ آرڈر کو بہتر قرار دیا جارہا ہے۔

گوپال کرشن کے مطابق موجودہ حکومت نے نہ صرف معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہیں بلکہ قانونی نظام، سماجی ہم آہنگی، ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بھی کام کیا ہے۔ جس طرح مرکز میں اقتدار کا راستہ اتر پردیش سے گزرتا ہے، اسی طرح اتر پردیش بھی بھارتی معیشت Indian Economy کے پانچ ٹریلین ڈالر کے راستے سے گزر رہا ہے۔ ہم اتر پردیش کے بغیر بھارت کی پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن Shyama Prasad Mukherjee Research Foundation کے ڈائریکٹر انیربن گنگولی نے کہا کہ آج ملک کی ضرورت یوپی ماڈل کی ہے۔ آج یوپی ماڈل ملک کی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ گنگولی نے کہا کہ یوپی میں ملک جس طرح کی تبدیلی دیکھ رہا ہے، اس سے امن و امان کی صورتحال مضبوط ہوئی ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ایک اعتماد پیدا ہوا ہے جس کا 6-7 سال پہلے تصور کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح شمال مشرقی کو بھی Development in Northeast نظر انداز کیا گیا۔ اس کے اسٹریٹجک محل وقوع اور قدرتی وسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا۔ بی جے پی کی وجہ سے آج ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details