میرٹھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر قمر الہدی فریدی نے کہاکہ داستان گوئی قدیم دور کی اہم صنف ہے جس کے ذریعے مصنف پرانے زمانے کی کہانیوں کو اپنے الفاظ میں پروکر سامعین کے سامنے پیش کرتا ہے. موجودہ دور میں بھی اس صنف کو شکل بدل کر پیش کیا جا رہا ہے ٹیلی-ویژن سیریل،ناٹک اور کہانیوں کی شکل میں بدل کر اس کو سامعین کے سامنے پیش کرنے کا رواج آج بھی قائم ہے. Seminar On Recent Urdu Literature In Chaudhary Charan Singh University
دور جدیدیت میں بھلے ہی انسان کے پاس وقت کی کمی ہو لیکن داستان گوئی کی اہمیت آج بھی برقرار ہے ۔میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں داستان کی اہمیت کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر قمر الہدی فریدی نے اپنے مقالے کے طلباء کو اس صنف سے روشناس کرایا.