اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا آزاد کی تعلیمات کو منظرعام پر لانا وقت کی ضرورت - اترپردیش نیوز

مولانا ابوالکلام آزاد کو یقین تھا کہ جب تک ملک میں تعلیمی نظام نہیں ہوگا، تب تک سماج اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی زور دیا تھا۔

مولانا آزاد کے تعلیمات کو منظرعام پر لانا وقت کی ضرورت
مولانا آزاد کے تعلیمات کو منظرعام پر لانا وقت کی ضرورت

By

Published : Feb 22, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:53 AM IST

مولانا ابوالکلام آزاد کی 62 ویں برسی کے موقعے پر اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے یوپی پریس کلب میں مولانا آزاد میموریل اکیڈمی کی زیر اہتمام "معاشرتی ہم آہنگی اور ملک کی تعمیر" عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا آزاد کا ماننا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے، جب تک آپسی اختلافات کو بھلا کر ملک میں درپیش مسائل جیسے بیروزگاری، مہنگائی، فرقہ پرستی، مذہبی جنون سے اوپر اٹھ نہ جائں۔

امبیڈکر یونیورسٹی کی پروفیسر ششی کانت پانڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد کا نام بھارت کی آزادی میں آگے تھا۔ وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے شانہ بشانہ رہ کر کام کرتے تھے۔انہیں معلوم تھا کہ عوام کیا چاہتی ہے؟ اور وہ عوام کی نبض باخوبی سمجھتے تھے۔

مولانا کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ملک میں جب تک تعلیمی نظام نہ ہوگا، تب تک بھارت ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر علاقہ میں اسکول کالج کی بنیاد ڈالنی چاہیے تاکہ سبھی لوگ مذہبی اور عصری تعلیم سے مستفید ہوں اور سماج وہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

مولانا آزاد میموریل اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری عبدالقدوس ہاشمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے پیغام کو منظر عام کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج ان کی برسی کے موقع پر سیمینار کر رہے ہیں تاکہ یہاں جو باتیں ہوئی ہیں، ان کو سماج کے ہر فرد تک پہنچا سکیں۔

عبدالقدوس نے بتایا کہ ہم جلد ہی مولانا کی تعلیمات کو گلی محلوں تک لے جائیں گے تاکہ لوگ انہیں سمجھ سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنے کردار کو یقینی بنا سکیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details