اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Students Day ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے یوم پیدائش پر سیمینار - میزائل مین مرحوم ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام

اقوام متحدہ نے میزائل مین مرحوم ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے یوم پیدائش کو عالمی یوم طلباء کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کے علاقہ دوسرے ممالک کے لیے بھی جو خدمات انجام دی وہ پوری دنیا میں مشہور ہوئیں۔

International Students Day
International Students Day

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 5:40 PM IST

لکھنؤ: میزائل مین مرحومڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام اپنے اہداف کے حصول کی کوشش کرتے رہے، وہ اسی مستقل کوششوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ جس سے وہ ایک عام ہندوستانی ہونے کے باوجود ملک کے پہلے شہری یعنی صدر جمہوریۂ ہند بن گئے۔ یہی نہیں ملک کا پہلا شہری بننے سے پہلے، انہوں نے ملک کی جو خدمات کی وہ پوری دنیا میں مشہور ہوئیں۔ پوری دنیا میں ڈاکٹر کلام نے ہندوستان کا نام روشن کیا۔ ان خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے، اقوام متحدہ نے ان کے یوم پیدائش کو عالمی یوم طلباء کے طور پر اعلان کیا، یہ ہمارے ملک کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔

ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے یوم پیدائش پر سیمینار

یہ بھی پڑھیں:

Dr APJ Abdul Kalam Birth Anniversary ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 92 ویں سالگرہ

ان خیالات کا اظہار اتوار کو ہوٹل کلارک اودھ میں ڈاکٹر کلام کی یاد میں سیمینار اور انعام کی تقسیم کی تقریب میں مقررین نے کیا۔ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ٹرسٹ کے زیر انتظام سیمینار کی صدارت ٹرسٹ کے بانی چیئرمین، عبد النصیر ناصر نے کی، جبکہ بطور مہمان، خصوص الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ پنچ کے سینئر جج جسٹس شمیم احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر، جسٹس شمیم ا حمد نے ڈاکٹر کلام کے وژن اور جذبے پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، سینئر آئی اے ایس ہیرا لال، سینئر آئی پی ایس ڈاکٹر بی پی اشوک، سکریٹریٹ آفیسر ایمپلائز یونین کے صدر اور ڈپٹی سکریٹری داخلہ ارجن دیو بھارتی، کیتھیڈرل چرچ کے فادر بشپ ڈیوڈ نریش، مہیندر سنگھ اور اودھیش کمار ورما وغیرہ ڈاکٹر عبدالکلام کی خدمات و وژن پر روشنی۔

19782120
اس موقع پر سیمینار میں، اعیان طارق، قدسیہ عروج، آشی گوسوامی، مانسی گپتا، ہرش گپتا، آقصیٰ اور صبیہ نے اردو،انگریزی ہندی میں مقالات پیش کیے مہمانوں کا اس ٹرسٹ کے ذریعہ خیرمقدم کیا گیا، نیز جن طلبہ نے تعلیم کے میدان میں بہترین کارکردگی انجام دی ہے، انہیں بھی جسٹس شمیم احمد اور دیگر مہمانان کے بدست اعزاز سے نوازا گیا۔ نظامت محمدغفران نسیم نے کی۔ عبد النصیر ناصر اور انور عالم نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبد اللہ، حسین احمد خان، پروفیسر لبنیٰ کمال، حسین احمد، عقیل، عدنان سمیت اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر، مختلف کالجوں کے طلباء نے ڈاکٹر کلام کے وژن پر پینٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details