اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar In Moradabad مرادآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ضلع مرادآباد میں واقع دلرہ مدرسہ عربیہ گلشن مصطفیٰ میں اسلام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلاع اور اس کے اطراف کے مشہور علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔

مرادآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
مرادآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

By

Published : Jun 2, 2023, 5:05 PM IST

مرادآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

مرادآباد:ریاست اترپریش کے ضلع مرادآباد میں واقع مدرسہ عربیہ گلشن مصطفیٰ میں اسلام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلاع اور اس کے اطراف کے مشہور علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔مقامی باشندوں نے اس سیمینار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسلام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ ملک سے محبت کرنا نصف ایمان ہے، جس ملک میں ہم رہتے ہیں اس کے آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک کو آزاد کرانے کے لیے تمام لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ملک بھارت کو آزاد کرانے میں مسلمانوں نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ آزادی ملنے کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کیا اور اس کا سلسلہ اب تک جاری یے۔ ہمیں بلا تفریق ہر شخص کی مدد کرنی چاہیے، بلا تفریق مذہب، ذات پات اور برادری، ہم ہندوستانی بھائی ہیں، ہمیں یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔ علمائے کرام نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم فراہم کرنی چاہیے تاکہ آپ کے بچے تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ عہدیدار بن کر ملک کی خدمت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:World Tobacco Day تمباکو نوشی مخالف عالمی دن پر مختلف پروگرامز کا انعقاد

اس دوران مہمان خصوصی کو یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔سیمینار کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔سیمینار کی صدارت مولانا مظفر حسین نے کی اور نظامت مولانا قاری فہیم نے کی۔سیمینار میں مولانا محمد فہیم، مرتضیٰ اقبال، مفتی جنید، نوشے پٹھان، محمد عارف، دھرم پال سنگھ، پنکج کمار سمیت بڑی تعداد میں مدارس کے طلباء موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details