مرزا اسد اللہ خان غالب کی یوم ولادت کے موقع پر اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں دو روزہ تقریب Seminar on Mirza Ghalib in Meerut University کا اہتمام کیا گیا۔
غالب فکر و فن کے آئینے میں عنوان سے منعقدہ اس عالمی سیمینار میں معروف مقالہ نگاروں نے اپنے مقالوں کے ذریعے غالب کی شاعری shayari of Mirza Ghalib کے فکر و فن کو پیش کیا۔ ساتھ ہی اس موقع پر شعبہ سے شائع ہونے والی کتاب ہماری آواز کے ساتھ تین کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آیا۔
میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی Chaudhary Charan Singh University Meerut کے شعبہ اردو میں مرزا اسد اللہ خان غالب کی یوم ولادت کے موقع پر عالمی سیمینار میں شرکت کر رہے معروف ادیب تقی عابدی نے اپنے مقالے میں غالب کو ترقی پسند شعراء میں سرے فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ 'غالب نے اپنی شاعری میں قوم کا درد اور ملک سے محبت کا درس دیا وہ محنت کش انسانوں کو سب سے زیادہ پسند کرتے تھے۔'