سمینار میں قارئین کسانوں کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ملک کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بارہ بنکی کے گاندھی بھون میں منعقد سمینار میں مہمان خصوصی کمیونسٹ رہنما اتل کمار انجان نے کسانوں سے اپنے مسائل کے لئے یکجا ہو کر احتجاج کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسانوں کے احتجاج کا نتیجہ ہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں 42 دفعہ کسان کا ذکر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بات کرنا فیشن سا بن گیا ہے۔ لیکن اس سے کام نہیں چلنے والا۔
کسانوں کے مسائل پر سمینار انہوں نے مزید کہا کہ جب کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت نہیں ملے گی تب تک کسانوں کا بھلا نہیں ہو سکتا ہے۔