اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں کی تعلیم و تربیت پر سیمینار - مرادآباد اردو نیوز

سیمینار میں ہر مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کر کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔

بچوں کی تعلیم و تربیت پر سیمینار
بچوں کی تعلیم و تربیت پر سیمینار

By

Published : Jan 7, 2021, 8:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سوتنترتا سنگرام سینانی بھون میں بچوں کی تعلیم و تربیت، ان کی دیکھ بھال اور ان کے رہن سہن اور پہناوے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں ہر مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کر کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔

سیمینار کے دوران انل کمار جھا نے اسٹیج سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس تعلیمی دور میں اپنے بچوں کو اعلٰی تعلیم دلوانا ماں باپ کا اہم فریضہ ہے، تاہم بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی پرورش پر ہر والدین کو خصوصی توجہ دینا چاہئے اور باریک بینی سے بچوں پر نطر رکھنا چاہئے۔

بچوں کی تعلیم و تربیت پر سیمینار

یہ بھی پڑھیں: بنارس: کانگریس رہنما کے اسلحہ کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ

ہماری خصوصی توجہ ان چیزوں پر ہونی چاہئے کہ ہمارا بچہ کس طرح کی سوسائٹی میں بیٹھا ہے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں کھیلوں سے بھی جوڑا جائے جس سے کہ دماغ تیز ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی کسرت بھی ہوتی رہے اور ہمیں اس بات کی طرف بھی متوجہ رہنا چاہیے کہ ہمارا بچہ کس کام یا کس کھیل میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details