اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar on Women Empowerment مظفر نگر میں خواتین کو بااختیار بنانے اور سائبر آگاہی کے موضوع پر سمینار - خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر سیمینار

مظفرنگر میں مدرسہ معہد البنات الاسلامی گرلز اسکول میں خواتین کو بااختیار بنانے اور سائبر آگاہی کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ Seminar on Women Empowerment and Cyber Awareness

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 12, 2023, 7:40 AM IST

مظفرنگر میں سیمینار کا انعقاد

مظفرنگر : ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے مصطفیٰ کالونی میں واقع مدرسہ معہد البنات الاسلامی گرلز اسکول میں خاتون کو مضبوط اور خودمختار بنانے اور سائبر آگاہی سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ پولیس کی سائبر آگاہی مہم کے تحت آج سٹی کوتوالی علاقہ کے محلہ مصطفیٰ کالونی میں واقع مدرسہ معہد البنات الاسلامی گرلز اسکول میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ضلع کے اہم سماجی کارکنان و دیگر شہر کی معزز شخصیات نے بطور مہمان خصوصی سمینار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروبیشن ڈپارٹمنٹ سے خواتین کی بہبود افسر شیوانگی بالیان، خواتین پولیس اسٹیشن انچارج رینو سکسینہ، مسلم راشٹریہ منچ کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر سروس سیل سے فیض الرحمٰن بھارت لوک سیوک پارٹی کے ریاستی صدر کے پی چودھری وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر مہمانان نے وومن ایمپاورمنٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سماجی کارکن منیش چودھری نے کہا کہ اب تک اس طرح کے پروگرام صرف انگلش میڈیم اسکولوں اور کالجوں میں منعقد کیے جاتے تھے۔ لیکن آج یہاں اس مدرسے میں ایسے پروگرام منعقد کرکے قابل ستائش کام کیا جا رہا ہے۔ مدارس میں حب الوطنی اور سماجی خدمت کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ مدارس میں بیداری پروگراموں کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے۔

خواتین کی اسٹیشن انچارج رینو سکسینہ نے آج مدرسہ معہد البنات الاسلامی گرلز اسکول مصطفیٰ کالونی پہنچ کر مشن شکتی ابھیان کے تحت طلباء کو بیدار کیا جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیم، سیکورٹی، مشن شکتی، اینٹی رومیو چیکنگ کے بارے میں تمام طالبات کو سائبر کرائم کے بارے میں آگاہ کیا۔ خواتین پولیس اسٹیشن کی انچارج رینو سکسینہ نے اسکولی لڑکیوں کو خواتین کے جرائم، ہراساں کرنے وغیرہ کے موضوعات پر معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں ہیلپ لائن نمبروں کے بارے میں آگاہ کیا اور ہر کسی کو کسی بھی ناگفتہ بہ صورتحال میں دیے گئے ان نمبروں پر کال کرنے کی تاکید کی۔اور کہا کہ پولیس آپ کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر مولانا اکرم ندوی،سماجی کارکن منیش چودھری،پروبیشن ڈپارٹمنٹ سے خواتین کی بہبود افسر شیوانگی بالیان، خواتین پولیس اسٹیشن انچارج رینو سکسینہ، مسلم راشٹریہ منچ کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر سروس سیل سے فیض الرحمن بھارت لوک سیوک پارٹی کے ریاستی صدر کے پی چودھری ، ماسٹر ذوالفقار علی، مولانا جمشید، مولانا شاداب، ماسٹر اکرام، ہما، انیسہ وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Interfaith Meeting In UP مظفرنگر میں بین مذہبی اجلاس کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details