ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں منگل کو وزارت اقلیتی امور کے تعاون سے سماجی تنظیم گرام وکاس سمیتی کے ذریعہ اقلیتوں کے خاص حقوق، بنیادی تعلیم اور موجودہ حالات موضوع پر سیمنار کا Seminar for Minorities Held in Barabanki انعقاد کیا گیا۔
سیمنار میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کے ساتھ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے چلائے جا رہے 15 نکاتی پروگرام سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی۔
بارہ بنکی میں اقلیتوں کے لیے سیمنار کا انعقاد بارہ بنکی شہر ملک میریج حال میں ہوئے اس سیمنار میں ڈسٹرک ڈیولپمنٹ افسر نے بطور محمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ سیمنار کی صدارت ضلع اقلیتی بہبود افسر بالیندو دیویدی نے کی۔
سیمنار میں مقررین نے اقلیتوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کیا اور انہیں وزارت اقلیتی امور کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح بہبود کے لیے چلائے جا رہے 15 نکاتی پروگرام کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی: اردو زبان کا تحفظ و فروغ کیسے اور کس طرح؟
سیمنار میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیمز Central and State Government Schemes کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ وہ ان اسکیمز کا فائدہ حاصل کر سکیں۔ سیمنار میں تعلیم کو حاصل کرنے پر خاص زور دیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ تعلیم سے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔