نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا سمیت پورے ضلع میں بھنگ کا کاروبار عروج پر ہے۔منشیات کے کاروبار پر قابو پانے کے لئے نوئیڈا میں پولیس نے خصوصی تلاشہ مہم چلائی۔ پان مسالہ کے نام پر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں تین خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزمان مختلف جگہوں سے لا کر گانجے کا کاروبار کرتے ہیں۔ چائے، پان مسالہ اور بھیک مانگنے والے بھکاریوں سے گانجہ فروخت کرایا جاتا ہے۔ یہ کام نوادہ گولچکر میں ایک عرصے سے خواتین کر رہی تھیں۔ کسی شخص نے گانجہ بیچنے والی خواتین کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ میڈیا پر ڈال دی۔
اس معاملے کی شکایت پولس کمشنر سے بھی کی۔ سورج پور کوتوالی پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ ماری مہم چلائی۔ موقع سے تین خواتین وملیش، انیتا اور رنکی کو گرفتار کیا گیا۔ تینوں خواتین نوادہ گاؤں میں ایک مکان میں کرائے پر رہتی تھیں۔ خواتین چھوٹے تھیلوں میں بھنگ فروخت کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گانجہ سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ جلد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ وہیں دوسری جانب خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ایک نوجوان نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ سے بسائی گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہوائی فائرنگ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔