بریلی میں بھی گزشتہ چار مہینے سے ایسے تمام ٹیچرز کے گھروں میں فاقہ کشی کے نوبت آ گئی ہے۔
لہذا سیلف فائنانس ایسوسی ایشن نے ڈی آئی او ایس سے تنخواہ جاری کرانے میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
بریلی میں سیلف فائنانس کالجوں کے مالکان اور ٹیچرز نے ”ڈسٹرکٹ انسپیکٹر آف اسکول“ ڈی آئی او ایس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس قبل ”انٹرمیڈیئٹ سیلف فائنانس ٹیچرز ایسوسی ایشن“ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کی اپیل کی گئی تھی۔
بریلی اور مرادآباد کے سابق ایم ایل سی اور انچارج صدر سنجے مشر کی اپیل پر تمام عہدے داران اور کارکنان ڈی آئی او ایس کے دفتر کے احاطے میں جمع ہوئے۔
اُنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران بغیر تنخواہ کے درس دینے والے ٹیچرز کی تنخواہ جلد سے جلد جاری کرنے کی اپیل کی۔
اس احتجاج کو خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی سنجے مشر نے کہا کہ پورے صوبہ میں سیلف فائنانس انٹرمیڈیٹ کالجوں میں درس دینے والے ٹیچرز بھی تمام دیگر افراد کی مانند عالمی وبا کورونا وائرس سے جدہ جہد کر رہے ہیں۔
ان تمام کالجوں میں ان دنوں درس و تدریس مکمل طور پر پابند ہے۔