ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں سیلف فائنانس سیکنڈری اسکولز کے ٹیچرز نے آج مادھیہ مک وت وہین شکشک مہاسبھا کے زیر اہتمام احتجاج کیا اور ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکول کو میمورنڈم پیش کیا۔
بارہ بنکی: سیلف فائنانس اسکولز اساتذہ کا احتجاج - ؎School teachers protest in Barabanki
بارہ بنکی میں سیلف فائنانس سیکنڈری اسکولز کے ٹیچرز نے آج مادھیہ مک وت وہین شکشک مہاسبھا کے زیر اہتمام احتجاج کیا اور ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکول کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

اس دوران مہاسبھا کے ریاستی نائب صدر تیج کمار اپادھیائے نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ خسارے میں سیلف فائنانس اسکولز کے ٹیچرز ہیں۔ ان کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے، ایسے حالات میں حکومت ان تمام ٹیچرز کو خصوصی پیکیج فراہم کرتے ہوئے ماہانہ 15 ہزار روپے کی رقم ادا کرے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اکھلیش حکومت ان تمام ٹیچرز کو ماہانہ رقم دیتی تھی جو اس حکومت میں نہیں مل رہا ہے۔ وہیں ایم ایل سی کے امیدوار برج کشور شکلا نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ہماری تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے اگر ان کے مطالبہ پر غور نہیں کیا گیا تو بڑا احتجاج کیا جائے گا اور حکومت کو بھی ہٹانے کا کام کیا جائے گا۔'
TAGGED:
self financed school teacher