ریاست اترپردیش کے ضلع جی بی نگر کے نوئیڈا میں طلبا میں سیلف ڈیفینس کی تربیت دینی شروع کی گئی ہے۔
ایسے ملک کے نوجوان طبقے کو بااختیار بنانے ، تیار کرنے ،ان کے تحفظ اور دفاع کے لئے سیوا ابھیمان کی جانب سے سیلف ڈیفنس کی تربیت دینی شروع کی گئی ہے۔
اس منصوبے کا آغاز نوئیڈا سیکٹر 19 ، پارک میں کیا گیا ۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ، ڈائریکٹر ایم آر ایس ہمانگی اروڑا مشرا نے جو تیتلیاں نامی ایک این جی او چلاتی ہیں۔ یہ نوئیڈا میں پسماندہ اور محروم بچوں کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کو اپنے آپ کو ایک بیش قیمت جوہر سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ آنے والے وقت میں اپنی پوزیشن بہتر کر کے ملک کی خدمت کے لئے تیار ہوسکیں اور ان میں خود انحصاری اور خود اعتمادی پیدا ہو سکے۔
مسز ہمانگی اروڑا مشرا نے بچوں کو اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کی ترغیب دی اور ایک دوسرے کی ترقی اور ملک کے لئے وسائل بننے کے لئے سخت محنت پر زور دیا۔
انہوں نے جسمانی اور ذہنی طاقتوں کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے بچوں کو حملہ اور دفاع کے درمیان فرق کی وضاحت کی اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ تکنیک سیکھیں اور ضرورت پڑنے پر ہی اس کا استعمال کریں۔
بچوں نے بڑے جوش و خروش اور لگن کے ساتھ سیلف ڈیفنس پروگرام میں حصہ لیا۔ ۔
کوآرڈینیٹر محترمہ رشمی نے اس پروگرام کو پسند کیا اور حمایت کے لئے سیواابھیمان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور سیلف ڈیفنس کے ماڈیول کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
سریجیت سنگھ گِل سابقہ خزانچی سماج وادی پارٹی ، لوہیہا واہنی ، نوئیڈا نے اپنی اہلیہ محترمہ بھاونا گل کے ساتھ پورے جوش و خروش سے پورے پروگرام کی حمایت کی اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو اس پروجیکٹ کے لئے نامزد کرنے کی بھی تجویز پیش کی اور تمام اسکولوں اور کالجوں سے اس منصوبے کے انعقاد کی اپیل کی۔ تاکہ حساس اور باشعور مردوں کے ساتھ ساتھ ایک قابل اور بااختیار خواتین برادری موجود ہو۔