اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2019, 10:28 PM IST

ETV Bharat / state

یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر مدارس کا انتخاب غلط

یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر ضلع اقلیتی فلاح و بہبود کے افسر اے کے گوتم کی ہدایت پر مدرسہ جامعہ غازیہ سید العلوم میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا لیکن مدرسے میں پرگرام منعقد کرنے کی وجہ صرف ایک طبقے کے ہی لوگوں نے شرکت کی۔

Conducting a Program on Minority Rights Day
یوم اقلیتی حقوق کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں مدرسہ جامعہ غازیہ سید العلوم میں ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر اے کے گوتم کی ہدایت پر یوم اقلیتی حقوق کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یوم اقلیتی حقوق کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد

پروگرام میں مدارس کے اساتذہ کے علاوہ کوئی دوسرے اقلیتی طبقے کے رہنما یا نمائندہ نے شرکت نہیں کی۔

پرگرام میں شریک مسلم رہنما کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کے لیے کسی بھی مدارس کا انتخاب کرنا صحیح نہیں ہے اگر اس پروگرام کا انعقاد مدرسے کے بجائے کسی اور جگہ پر کیا جاتا تو دوسرے اقلیتی طبقے کے لوگ بھی شامل ہوسکتے ہیں-

اسکے علاوہ مسلمانوں میں بھی صرف مدارس کے لوگوں کے علاوہ ضلع کا کوئی بھی معززین، وکلاء، ڈاکٹر، طلبہ اور میڈیا تک کو مدعو نہیں کیا گیا. جس کی وجہ سے آج اقلیتوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details