گوتم بودھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کو ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن نے انتخاب کیا ہے اور اس کی معلومات ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن نے انڈین بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کو بھی دے دیا ہے۔ اس تصدیق سہاس ایل وائی نے کی ہے۔
فرسٹ کلاس آفیسر،ورڈ کلاس کھلاڑی، ڈی ایم نوئیڈا
اطلاعات کے مطابق سہاس ایل وائی 2007 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں، اور عالمی نمبر 3 کے بیڈ منٹن کھلاڑی بھی ہیں۔ فی الحال مردوں کے سنگلز میں دنیا میں تیسرے نمبر کے وہ کھلاڑی ہیں۔
ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس وائے کا انتخاب گوتم بودھ نگر میں ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے تقریباً ڈیڑھ سال سے وہ اپنا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پریاگراج کے ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسی دوران مارچ 2018 میں وہ وارانسی میں منعقدہ دوسری نیشنل پیرا بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر قومی چیمپیئن کا خطاب حاصل کیا تھا۔
ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس وائے کا انتخاب سہاس ایل وائی ایشین پیرا بیڈ منٹن چیمپین شپ بیجنگ 2016 میں پروفیشنل بین الاقوامی بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیتنے والے بھارت کے پہلے بیوروکریٹ بنے۔ اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے فائنل میں انڈونیشیا کے ہیری سوسنٹو کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنے اور میڈل جیتنے والے بھارت کے پہلے بیوروکریٹ تھے۔ دسمبر 2016 میں انہیں اتر پردیش کا اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ 'یش بھارتی' سے نوازا گیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ 3 دسمبر 2016 کو عالمی یوم معذور کے موقع پر پیرا اسپورٹس میں بہتر کارکردگی کے لئے ریاستی حکومت سے حاصل کیا تھا۔ انہوں نے اپنی سرکاری خدمات کرتے ہوئے متعدد ایوارڈ جیتنے کا ایک نمایاں ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس وائے کا انتخاب مزید پڑھیں:
سہاس ایل وائی کا پوران (سہاس لالینا کیرے یتی راج) ہے جن کی پیدائش کرناٹک کے ہاسن میں 2 جولائی 1983 کو ہوئی تھی، ابتدائی اسکول کی تعلیم منڈیا ضلع کے قریب ڈوڈہ میں انہوں نے کی۔ ان کے والد ایک سرکاری ملازم تھے، لہذا انہیں مختلف مقامات پر پوسٹنگ کے دوران اپنے والد کے ساتھ گھومنا پڑا۔ ان کی ثانوی تعلیم بیشتر ڈی وی ایس انڈیپنڈنٹ کالج شیوموگا سے ہوئی۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سورتھکل کرناٹک سے 2004 میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ برانچ میں فرسٹ کلاس سے ڈگری حاصل کی۔
ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس وائے کا انتخاب سہاس ایل وائی کی شادی ریتو سہاس سے ہوئی ہے۔ وہ مسز انڈیا 2019 کے مقابلے میں فاتح رہیں ہیں۔ ریتو غازی آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہیں۔ وہ پی سی ایس آفیسر ہیں۔ ان کی بیٹی سانوی کی عمر 5 سال ہے اور بیٹا ویوان ابھی 2 سال کا ہے۔