اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aarti Sehwag cheque bounce case: چیک باؤنس معاملے میں سہواگ کی اہلیہ کو عدالت سے راحت

چیک باؤنس کے معاملے میں بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کی اہلیہ آرتی سہواگ کو گوتم بدھ نگر کی ضلع عدالت سے بڑی راحت Aarti Sehwag cheque bounce case ملی ہے۔

چیک باؤنس معاملے میں سہواگ کی اہلیہ کو عدالت سے راحت
چیک باؤنس معاملے میں سہواگ کی اہلیہ کو عدالت سے راحت

By

Published : Feb 23, 2022, 4:32 PM IST

نوئیڈا: بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کی اہلیہ آرتی سہواگ کو آج چیک باؤنس کیس میں اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی ضلع عدالت سے بڑی راحت Aarti Sehwag cheque bounce case ملی ہے۔

وہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی ایڈیشنل کورٹ-3 سے ضمانت پر تھیں۔ عدالت نے جولائی 2019 سے ان کے پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ عدالت میں ان کی غیر ضمانتی وارنٹ ری کال عرضی منظور کر لی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایڈووکیٹ وریندر ناگر نے بتایا کہ آرتی 5 جولائی 2019 سے مسلسل عدالت سے غیر حاضر تھی۔ ان کے وکیل نے بھی عدالت میں کوئی درخواست نہیں دی تھی اس حوالے سے ایڈیشنل کورٹ-3 کی عدالت نے آرتی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا جس کے بعد آرتی کو عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ تاہم عدالت میں پیش ہوکر آرتی نے غیر ضمانتی وارنٹ واپس لینے کی درخواست دی جس کو جج نے کچھ ہدایات کے ساتھ قبول کرلیا۔


واضح رہے کہ 2.5 کروڑ کے چیک باؤنس کیس میں آرتی کے خلاف کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ آرتی ایس ایم جی کے ایگرو پراڈکٹس میں شراکت دار ہیں، جو مختلف پھل کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

بتایا جاتا ہے کہ اشوک وہار (دہلی) ایس ایم جی کے کمپنی نے لکھن پال پروموٹرز اینڈ بلڈر کمپنی سے ایک آرڈر لیا تھا لیکن اسے پورا نہیں کرسکی، اس کی وجہ سے ایس ایم جی کمپنی کو لکھن پال کے پروموٹرز کو روپے واپس کرنے پڑے تھے۔ ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے SMGK نے لکھن پال پروموٹرز کو 2.50 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہوگیا۔ آرتی سہواگ ایس ایم جی کے کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس وجہ سے ان کے خلاف وارنٹ جاری ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details