اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seerat un Nabi تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد

ضلع مظفرنگر کے محلہ کھلاپار میں واقع تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا طالبات نے مقابلے میں بڑے ہی جوش وخروش سے حصہ لیا اس مقابلے میں 74 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں  جلسہ سیرت النبی کا ہوا انعقاد
تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبی کا ہوا انعقاد

By

Published : Oct 8, 2022, 12:54 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر کے محلہ کھلاپار میں واقع تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا۔Seerat UL Nabi Programme Held AT Tasmiyah Junior School In MuzafarPur In Uttar Pradesh

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبی کا ہوا انعقاد

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں نعتیہ مقابلے میں تمام بچوں نے بہت ہی خوبصورت اور دلکش آواز میں نعت نبوی پیش کی۔ ساتھ ہی تقریر مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں نے پوری محنت دکھاتے ہوئے بہت ہی خوبصورت اور پرجوش انداز میں خطاب کیا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے واقعات سنا کر جلسے میں موجود تمام اساتذہ اور بچوں کو جذباتی کردیا۔سبھی نے الگ الگ انداز میں نبی کی سیرت پاک کو پیش کیا۔

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبی کا ہوا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:Mumbai Eid I Milad Procession ممبئی میں جلوسِ عید میلاد کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ

مقابلے کے فاتحین کو مہمان خصوصی سید اعجاز احمد نے انعامات سے نوازا۔ تقسیم انعامات کے بعد اسکول کے پرنسیپل جاوید مظہر نے اپنی تقریر میں بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں جلسہ سیرت النبی کا ہوا انعقاد

انہوں نے اسکول کی تمام اساتذہ کی محنت اور تمام طلباء طالبات کی خوبصورت پیشکش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی کو مبارکباد پیش کی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنی زندگی میں شامل کرکے زندگی گزارنی چاہیے جو کہ زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جو ہماری دین اور دنیا دونوں کو ہی خوبصورت بناتا ہےSeerat UL Nabi Programme Held AT Tasmiyah Junior School In MuzafarPur In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details