اردو

urdu

ETV Bharat / state

Saharanpur Viral Video سہارنپور میں طلبا کے پاکستان کے حق میں نعرے، دو کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

سہارنپور میں پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں یونیورسٹی کی بس میں بیٹھے طلبا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ پولیس نے 2 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ slogan of pakistan zindabad in saharanpur

سہارنپور میں طلبہ کی پاکستان کے حق میں نعرے
سہارنپور میں طلبہ کی پاکستان کے حق میں نعرے

By

Published : Feb 5, 2023, 7:05 AM IST

سہارنپور: اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک یونیورسٹی کے طلبہ کی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے حکم پر دو طلباء کو نامزد کرتے ہوئے مرزا پور پولیس نے نامعلوم طلباء کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو طالب علموں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کی ایک بس مرزا پور کوتوالی علاقے میں سیر پر جارہی تھی۔ اس بس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں کچھ طلباء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وپن تاڈا نے مرزا پور پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

اس پر کارروائی کرتے ہوئے بادشاہی باغ چوکی کے انچارج انسپکٹر اصغر علی نے طلبہ کی شناخت کرائی۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ نعرے ڈی فارما کے دو طالب علموں نے لگائے تھے۔ پولیس نے دونوں طالب علموں کو نامزد کرتے ہوئے نامعلوم طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس معاملے کے بارے میں مرزا پور کوتوالی انچارج انسپکٹر پیوش دکشت کا کہنا ہے کہ دو ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس اس معاملے میں قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ دیگر ملزمان کی بھی تلاش جاری ہے۔

سہارنپور پولیس

یہ بھی پڑھیں: Video Of Pro-Pakistan Slogans: کٹنی میں مبینہ طور پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ 14 اگست 2022 کو سہارنپور میں ایک اسکول کی ریلی میں بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس معاملے میں اسکول ڈائریکٹر کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف تھانے میں شکایت کی گئی تھی۔ ساتھ ہی اسکول آپریٹر نے اس معاملے میں چھ طلباء کو قصوروار سمجھتے ہوئے معطل کر دیا تھا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details