اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام دیوالی ملن یکجہتی پروگرام منعقد - ایک شام سدبھاؤ کے دیوں کے نام

مظفرنگر میں سیکولر فرنٹ کی جانب سے 'ایک شام سدبھاؤ کے دیوں کے نام' پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں یکجہتی پیدا کرنا اور یہ پیغام عام کرنا کہ اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگ خوشی کے ساتھ رہتے ہیں۔

مظفرنگر: سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام دیوالی ملن یکجہتی پروگرام منعقد
مظفرنگر: سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام دیوالی ملن یکجہتی پروگرام منعقد

By

Published : Oct 28, 2021, 3:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں سیکولر فرنٹ کی جانب سے دیوالی ملن کا ایک یکجہتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں تمام مذاہب کے سرکردہ اشخاص نے شرکت کی اور ملک میں امن و امان و یکجہتی کو عام کرنے کےلیے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مظفرنگر کے مشہور رییستوران مرچ مسالہ میں منعقدہ 'ایک شام سدبھاؤ کے دیوں کے نام' پروگرام میں سیکولر فرنٹ کے کارکنان اور عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔

اس دیوالی ملن پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد یہ پیغام عام کرنا ہے کہ بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ خوشی کے ساتھ ایک دوسرے کا تہوار مناتے ہیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر سید ناصر حیدر کاظمی نے بتایا کہ مظفرنگر گنگا جمنا تہذیب کا عمدہ مثال رہا ہے، یہاں سکھ، عیسائی، ہندو اور مسلمان سب مل کر اکٹھے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہوار میں بھی خوشی کے ساتھ حصہ لیتے ہیں اور مناتے ہیں۔ سیکولر فرنٹ کی جانب سے آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے رہے ہیں اور منعقد کیے جاتے رہیں گے اور میں سیکولر فرنٹ کے اس قدم پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہیں۔

مظفرنگر: سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام دیوالی ملن یکجہتی پروگرام منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اس طرح کے پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے، تاکہ غلط فہمیاں دور ہو کر آپسی بھائی چارہ کو بڑھایا جاسکے۔

سیکولر فرنٹ تنظیم کی جانب سے ہر سال یکجہتی کا اس طرح کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، جس میں مختلف اضلاع سے آئے سبھی مذاہب کے معزز حضرات شرکت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details