ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے 31 مئی تک ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ اس کے تحت تمام سیاسی، ثقافتی، مذہبی اور کھیلوں سے متعلق پروگرامز کے ساتھ نمائش، ریلی، جلوس اور دیگر تمام تقریبات پر پابندی ہوگی۔
اجے شنکر پانڈے نے کہا کہ شادی پروگرام اور جنازے میں شامل ہونے سے پہلے ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔ دفعہ 144 کے دوران سیلونز، اسپا، مالز، سنیما ہالز، جم، اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ پول، تفریحی پارکس اور ایسی جگہیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ فور وہیلر میں ڈرائیور کے سوا دو سے زیادہ افراد کا سفر نہیں کر سکیں گے۔
عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور ماسک لگانا لازمی ہوگا، اسی طرح عوامی مقام پر تھوکنا جرمانہ ہوگا۔