اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: خفیہ اںٹیلیجنس کی بنیاد پر محکمہ ریل ہائی الرٹ پر - اترپردیش: خفیہ اںٹیلیجنس کی بنیاد پر ریلوے میں ہائی الرٹ

بابری مسجد-رام جنم بھومی تنازعےکا فیصلہ آنے کے بعد ایک جانب جہاں پورے ملک میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے تھے وہیں دوسری جانب انٹیلیجنس کی طرف سے ملے انپٹ سے ریلوے ڈپارٹمنٹ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

اترپردیش ریلوے کو خفیہ ان پٹ رپورٹ جاری

By

Published : Nov 12, 2019, 8:56 AM IST

اترپردیش ریلوے کو خفیہ ان پٹ رپورٹ جاری ہونے کے بعد ریلوے ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سبھی بڑے اسٹیشن پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

جی آر پی اور آر پی ایف نے کانپور سینٹرل اسٹیشن پر ایس پی کی قیادت میں سبھی آنے جانے والی ٹرینوں اور مسافروں کی تلاشی لی جانے لگی، ساتھ ہی مسافروں کو ہدایت بھی دی جارہی ہے کہ اگر انھیں کسی بھی طرح کی کوئی لاوارث چیز نظر آئے تو اسے ہاتھ نہ لگائیں اور فوراً پولیس کو اطلاع کریں۔

واضح رہے کہ کانپور ایک حساس شہر ہے جہاں ہمیشہ دہشت گردانہ حملے کے خطرات رہتے ہیں، ریلوے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہائی الرٹ کی وجہ سے ایس پی جی آر پی الٰہ آباد سے کانپور آئے ایس پی پی منوج کمار جھا نے جی آر پی اور آر پی ایف کے ساتھ مل کر پورے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔

اترپردیش ریلوے کو خفیہ ان پٹ رپورٹ جاری

کانپور سینٹرل اسٹیشن کو دہشت گردوں کی طرف سے کئی بار بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، اس نازک صورت کو دیکھتے ہوئے ایس پی جی آر پی نے خود ایک ایک پوائنٹ کا معائنہ کیا

انھوں نے جی آر پی اور آر پی ایف کو اس کے لیے سخت تاکید کی اور ہر پوائنٹ کو خود جاکر دیکھا اور ریلوے پٹری کا خصوصا معائنہ کر اپنے ماتحتوں کو چوکنا رہنے کا حکم جاری کیا۔

ابھی حال ہی میں کچھ دنوں قبل کانپور سینٹرل اسٹیشن کے 50 کلومیٹر کے دائرے میں الگ الگ وقتوں میں تین ٹرین حادثے ہوچکے ہیں جس میں چند اموات بھی ہوئی تھیں، پولیس کی تحقیقات میں دہشت گردوں کی حرکات کا انکشاف ہوا تھا۔اسی لیے ایس پی جی آر پی از خود الہ آباد سے فوری طور پر کانپور آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details