مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں نماز جمعہ پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ لوگوں نے وقت سے پہلے مسجد میں پہنچ کر عبادت کیا۔ شہر کے امام سید معصوم علی آزاد نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔ اس کے ساتھ ہی نائب امام شاہ مفتی فہد علی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے۔ روزہ داروں کو چاہیے کہ وہ روزہ رکھ کر زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔
مرادآباد میں نماز جمعہ پرامن ماحول میں ادا کی گئی انہوں نے کہا کہ روزدار زکوٰۃ کے ذریعے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کریں۔ رمضان کے مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ زکوٰۃ دیتے ہیں۔ زکوٰۃ کا حق سب سے پہلے غریبوں اور ناداروں کا ہے Second Friday Prayers of Ramadan Performed in A Peaceful Atmosphere۔
مرادآباد میں ایک چھوٹا بچہ دعا مانگتے ہوئے جے پور: ریاست راجستھان کے جے پور میں جمعہ کی نماز کو لے کر مسجد اور جامع مسجد میں خاص انتظامات مسجد کمیٹی کی جانب سے نظر آیا۔ یہاں نمازیوں کو نماز میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے سڑک پر ٹینٹ لگائے گئے تھے۔ وضو کے کے لئے ٹینکروں کا انتظام بھی یہاں پر کیا گیا تھا، وہی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کولر، پنکھے کا انتظام بھی نمازیوں کے لیے کیے گئے تھے Ramazan in Jaipur۔
جے پور میں نماز جمعہ پرامن ماحول میں ادا کی گئی دوپہر کو 12 بج کر 55 منٹ پر جامع مسجد میں جمعہ کی پہلی اذان ہوئی، وہیں 1 بج کر 35 منٹ پر جمعہ کا خطبہ پڑھا گیا۔ ایک بج کر چالیس منٹ پر جامع مسجد میں مفتی امجد کی امامت میں جمعے کی نماز ادا کی گئی۔
مزید پڑھیں: