اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا وائرس سے دوسری موت - عثمان پاڑہ کی ایک خاتون

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے عثمان پاڑہ علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی آج اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں موت ہو گئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : May 6, 2020, 9:47 AM IST

علی گڑھ کے علاقے عثمان پاڑہ کی ایک خاتون کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ خاتون کی عمر 45 برس تھی۔ انہیں 30 اپریل کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔

خاتون ہائپر ٹینشن اور ڈائبٹیز کی بھی مریضہ تھی۔ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج شعبہ مائیکروبیالوجی کے سربراہ پروفیسر حارث نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا آج 45 سالہ کورونا وائرس متاثرہ خاتون کی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں موت ہو گئی۔

علی گڑھ میں ابھی تک کورونا وائرس کے 39 ایکٹیو متاثرین ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details