ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے قصبہ کوپاگنج میں ایک کوروناوائرس انفیکشن پازیٹو مریض سامنے آیا ہے ، جس کے بعد قصبے کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔
اس معاملے کے منظرعام پر آنے سے ضلع انتظامیہ اور پولیس کشمکش میں ہے، اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع کی تمام سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔
کوروناوائرس کے پیش نظر تمام راستے سیل اتنا ہی نہیں کورونا پازیٹو مریض کے سامنے آنے کے خوف سے مضافات کے علاقوں میں لوگوں نے آمد و رفت کے چھوٹے چھوٹے راستوں پر بانس اور درخت کے تنے لگاکر بند کر دیے ہیں۔
ایسا ماننا ہے کہ علاقے کے باشندے اپنے کسی بھی کورونا پازیٹو مریض کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دینا چاہتے، پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق لاک ڈاؤن کو مزید سنجیدگی سے نافذ کیا جا رہا ہے، اور کسی کو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ضلع مئو کے قصبہ کوپاگنج میں ایک کوروناوائرس انفیکشن پازیٹو مریض سامنے آیا ہے ، جس کے بعد قصبے کےتمام راستے بند بند کردیا گیا ہے واضح رہے کہ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ گیان پرکاش تریپاٹھی کی جانب سے جاری کیے گئے تمام پاس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایسا کہا جاتا ہے کہ کوپاگنج قصبہ میں سامنے آئے کورونا پازیٹو مریض کی پہلی رپورٹ منفی آئی تھی، اور سترہ سالہ کورونا پازیٹو بچے کو 14 روز کوارنٹین میں بھی رکھا گیا تھا، لیکن کل کی رپورٹ میں اسے کوروناوائرس پازیٹو پایا گیا۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسی ضمن میں 12 نئے كورونا مثبت مریض ملنے کے بعد ریاست میں اب کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 1112 تک پہنچ گئی ہے، جس میں ابھی تک سے 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔