اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ڈی ایم نے اناج گودام سیل کیا - ایس ڈی ایم نے اناج گودام سل کیا

ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں سرکاری اناج کے گودام کو ایس ڈی ایم اور تحصیلدار نے سیل کر دیا ہے۔

ایس ڈی ایم نے اناج گودام سل کیا

By

Published : Oct 24, 2019, 11:20 PM IST

گودام انچارج موقع پر نہیں ملے لیکن بعد میں گودام انچارج کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اس چھاپہ ماری اور کاروائی کے پیچھے وجہ ناجائز طرح سے اناج کی ذخیرہ اندوزی کرنا بتایا جارہا ہے۔

ہردوئی ضلع کے بھر کھنی کے سرکاری اناج کے گودام پر اس ڈیم نے کارروائی کی ہے۔

دراصل منڈیر گاوں میں اترپردیش وستو نگم لمیٹڈ کی گودام ہے، جس پر ایس ڈی ایم سوائےجپور کپل دیو یادو اور تحصیلدار موسی رام ٹھہرو نے چھاپے ماری کی۔

ایس ڈی ایم نے اناج گودام سل کیا

اس دوران گودام پر اسٹاک کم پایا جانا بتایا گیا ہے۔

گودام پر ایس ڈی ایم کو 9538 بوری گیہوں اور 7225 بوری چاول ملا ہے جو کہ پولیس کی سپردگی میں دے دیا گیا ہے۔

گودام کے انچارج ڈی چندر مشعر موقع پر نہیں ملے لہذا گودام انچارج کے بیٹے گووندا مشرا کو ایس ڈی ایم اے پولیس حراست میں لیا ہے۔

ایس ڈی ایم دورہ موقع پر سبھی دستاویزوں کی جانچ کی گئی اور بلاک گودام پر موجود اناج کا انداز اکڑا لیا گیا اور پھر اس ڈی ایم نے کارروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا اور اناج کو پولیس کی سپردگی میں دے دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز شاہ باد میں کافی تعداد میں سرکاری اناج پکڑا گیا تھا۔
جس وقت یہ پتہ چلا کہ اناج برفانی بلاک کے اوشک وستو نگم کے گودام سے بیچا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details