ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی اور اس کی تحصیلوں میں بھی کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں. تحصیل سطح پر تمام عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لگوائیں۔
ایس ڈی ایم پنکج سنگھ کی اپیل، تمام شہری کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوائیں - کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے لئے تمام تیاریاں
انتظامیہ کے تمام ملازمین اور افسران کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مکمل ہونے کے بعد عام شہریوں کی ٹیکہ کاری لا عمل شروع کیا گیا ہے۔
اس کے تحت 60 برس سے اوپر کے تمام شہریوں اور 60 برس تک کے شوگر، بلڈ پریشر یا دیگر بیماریوں میں ملوث ہونے والے تمام شہریوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ انتظامیہ کی کوشش ہے مزکورہ تمام ایسے شہری بے خوف ہو کر کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوائیں گے۔
وہیں تحصیل فتح پور ایس ڈی ایم پنکج سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ابھی مکمل طور سے کووڈ-19 کا خترہ کم نہیں ہوا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے بزرگ ٹیکہ ضرور لگوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ 60 برس کے اوپر اور 60 برس تک کے موبیلٹی والے شہریوں کے لئے یہ ٹیکہ ایک دم مفت ہے، وہ کسی بھی حکومتی ہسپتال میں کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوا سکتے ہیں۔ ٹیکہ لگوانے میں کوئی پریشانی پیش نہیں آئے گی. ٹیکہ کاری کا مکمل عمل ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہوگا۔