اردو

urdu

By

Published : Sep 25, 2019, 8:13 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:33 PM IST

ETV Bharat / state

پالی تھین کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم

ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں پالی تھین بیگ پر مکمل پابندی کے لیے نائب ضلع مجسٹریٹ اور نائب تحصیلدار نے خصوصی مہم چلائی۔

پالی تھین کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم

اس مہم کے دوران حکام نے خصوصی آپریشن کے دوران بڑی کاروائی کی۔ اس مہم کے دوران افسران کو 200 کلو گرام پلاسٹک کے بیگ، پلاسٹک کے برتن اور کچھ تھرماکول ضبط کئے گئے۔ دکانداروں پر 1 لاکھ 36 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس مہم سے زیور بازار میں اور علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ نائب تحصیلدار اکھیلیش کمار نے بتایا کی پولی تھین بیگ کا استعمال صحت اور ماحولیات دونوں کے لیے انتہائی مہلک اور نقصان دہ ہے۔ مزید کاروائی آگے بھی جاری رہے گی تاکہ اس پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔

پالی تھین کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم

نائب ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پولی تھین کی وجہ سے سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور اگر کوئی دکاندار بیگ کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس مہم میں ایگزیکٹو آفیسر نگر پنچایت دنیش شکلا اور جیور تھانے کے ایس ایس آئی فیروز خان اپنی پولیس فورس کے ساتھ موجود تھے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details