اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: درجہ 6 سے 8 تک کے اسکولز 11 ماہ بعد کھلے - ای ٹی وی بھارت نیوز اردو

کووڈ 19 کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمۂ تعلیم کی ہدایات پر روٹیشن کے حساب سے ایک ہی درجہ کے طلبا و طالبات کو ہفتے میں دو ہی روز اسکول آنا ہے۔ سبھی اسکولز میں ماسک، سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

مظفر نگر: درجہ 6 سے 8 تک کے اسکولز 11 ماہ بعد کھلے
مظفر نگر: درجہ 6 سے 8 تک کے اسکولز 11 ماہ بعد کھلے

By

Published : Feb 10, 2021, 3:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کی وجہ سے گزشتہ 11 مہینوں سے بند پڑے درجہ 6 سے 8 تک کے اسکولز حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد آج کھول دیے گئے ہیں۔

مظفر نگر: درجہ 6 سے 8 تک کے اسکولز 11 ماہ بعد کھلے

کووڈ-19 کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی محکمۂ تعلیم کی ہدایات پر روٹیشن کے حساب سے ایک ہی درجہ کے طلبا و طالبات کو ہفتے میں دو ہی روز اسکول آنا ہے۔ سبھی اسکولز میں ماسک سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

مظفر نگر: درجہ 6 سے 8 تک کے اسکولز 11 ماہ بعد کھلے

اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مظفرنگر کے کمپوزٹ اسکول کے پرنسپل محمد دلشاد نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات ملنے کے بعد کووڈ-19 کی وجہ سے گزشتہ 11 مہینوں سے بند پڑے درجہ 6 سے 8 تک کے اسکول کھول دیے گئے ہیں۔ اسکول کھلنے سے متعلق معاہدے پر طلبا و طالبات کے سرپرست سے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'کووڈ-19 کا خیال رکھتے ہوئے ماسک، سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ جو طلبا و طلبات ماسک لگا کر اسکول میں نہیں آئیں گے، انہیں ہماری جانب سے ماسک دیے جارہے ہیں اور کووڈ-19 سے متعلق ضروری ہدایات بتائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کے اراکین پارلیمان کا زرعی قوانین منسوخ کرنے کا مشترکہ مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ کورونا کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی محکمۂ تعلیم کی ہدایات پر روٹیشن کے حساب سے ایک ہی درجے کے طلبا و طالبات کو ہفتے میں دو ہی روز اسکول آنا ہے۔ سبھی اسکولز میں ماسک سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details