لکھنؤ: اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے لگاتار ہورہی بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو اسکول بند کرنے کا آرڈر جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی آفت یا پریشان میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں۔Rain in Lucknow
لکھنؤ کے ڈی ایم سوریہ پال گنگوار نے لگاتار بارش کے دوران پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملنے کے پیش نظر لکھنؤ کے شہری اور دیہی علاقوں میں جماعت 12تک کے سبھی سرکاری، پرائیویٹ اور امداد یافتہ اسکولوں کو 16ستمبر کو بند رکھنے کا آرڈر جاری کیا ہے۔
اس کے علاوہ لکھنؤ کی کمشنر روشن جیکب کی ہدایت پر ڈی ایم گنگوار نے ضلع لکھنؤ میں 15ستمبر کی رات سے ہورہی لگاتار بارش کے پیش نظر مقامی افراد کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسم نے پہلے ہی 17ستمبر تک بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے مقامی افراد کو پورا احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ اس درمیان ڈویژنل کمشنر جیکپ نے پانی جمع ہونے والے علاقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل کو جانا۔
ڈی ایم نے اپنی ہدایات میں خستہ حال عمارتوں سے لوگوں کو احتیاط برتنے اور زیارہ ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کامشورہ دیا ہے۔ اس میں کہا گی اہے کہ لوگ بھیڑ و ٹریفک والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور کھلے سیور، بجلی کے تار و کھمبوں سے دور رہیں۔انہوں نے نے پانی جمع ہونے اور درخت گرنے جیسے کسی بھی قسم کے پریشانی یا جانکاری ملنے پر نگر نگم کے کنٹرول روم کو مطلع کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے لئے ڈی ایم نے تین موبائل فون نمبر 9151055971،9151055672،اوعر9151055673اورٹول فری نمبر 1553جاری کیا ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق لگاتار ہورہی باش کی وجہ سے لکھنؤ کے زیادہ علاقوں میں بجلی بحران بھی پیدا ہورہا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے راجدھانی کے تمام علاقے گذشتہ رات اندھیرے میں رہے۔ ڈی ایم نے وبجلی بریک ڈاؤن وغیرہ ہیلپ لائن نمبر 1912 پر اطلاع دینے کو کہا ہے۔