اردو

urdu

ETV Bharat / state

School Teacher Brutally Beats Minor Student استاد پر معصوم کو کلاس سے باہر بلا کر بے رحمی سے پیٹنے کا الزام - بهوپا تھانہ علاقے میں اسکول ٹیچر

ضلع مظفرنگر کے بهوپا تھانہ علاقے کے بھوکر ہڈی میں واقع اسکول کے ٹیچر نے ایک بچے کو کلاس سے باہر بلا کر اس کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔ گارجین نے ٹیچرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ School Teacher Brutally Beat Minor Student

School Teacher Brutally Beat Minor Student
School Teacher Brutally Beat Minor Student

By

Published : Sep 3, 2022, 2:47 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 4:58 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے بهوپا تھانہ علاقے میں اسکول ٹیچر کے ہاتھوں ایک طالب علم کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے ٹیچر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔School Teacher Brutally Beat Minor Student IN Muzaffarnagar IN Uttar Pradesh

School Teacher Brutally Beat Minor Student

اسکول ٹیچر آشیش شریواستو نے طالب علم سہیل کو کلاس سے باہر بلا کر لات، گھونسوں اور لاٹھی سے بے رحمی سے پٹائی کی۔ استاد کی تھرڈ ڈگری سے طالب علم شدید طور پر زخمی ہوگیا۔


ماسٹر کی مار پیٹ کے بعد بچہ بے ہوش ہوگیا۔ اسکولی بچّوں نے زخمی بچے کو مورنا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے بچے کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ اسی گاؤں کے ذمہ داروں نے درندہ صفت استاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

طالب علم کے اہل خانہ نے بھوپا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور کارروائی کی درخواست کی ہے۔ وہیں آج اس معاملے پر بچوں نے اسکول کے باہر ملزم ماسٹر کی برخاستگی کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛Yogi Govt Seized Illegal Construction مظفرنگر میں غیرقانونی طریقہ سے زیرِ تعمیر عمارت سیل

بچوں کے ذریعے کئے گئے مظاہرے کی خبر مظفر نگر ضلع انتظامیہ تک پہنچ گئی۔ مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ معاملے کی جانچ کرنے کے بعد بے رحم ماسٹر کو برخاست کرنے کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details