اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا وائرس کے سبب اسکول ڈریس کا کاروبار متاثر

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن نے انسانی زندگی کو تو متاثر کیا ہی ہے ساتھ ہی معاشرتی زندگی کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اسی ضمن میں لاک ڈاون کے دوران جہاں اسکولوں کو بند کیا گیا، وہیں اسکول ڈریس کے کاروبار کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔

school dress business affected due to coronavirus in meerut
کورونا وائرس کے سبب اسکول ڈریس کا کاروبار متاثر

By

Published : Oct 9, 2020, 10:45 PM IST

اسکولوں میں نیا سیشن شروع ہونے سے قبل لاک ڈاؤن نے اس کاروبار سے جڑے ہزاروں افراد کے سامنے بے حد مشکل حالات پیدا کر دیے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی لاک ڈاؤن سے اسکولوں کے علاوہ طالب علموں کے لیے ڈریس تیار کرنے والے کاریگر سے لیکر بڑے کاروباری اور دوکانداروں کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قریب چار نسلوں سے اسکول ڈریس کا کاروبار کرنے والے کاروباری بتاتے ہیں کہ لاک ڈاون میں ڈریس کاروبار میں نقصان کو بیان نہیں کیا جا سکتا ہے، اتنے بڑے نقصان کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اس کاروبار کے چلنے کی کم ہی امید ہے۔

کورونا وائرس کے سبب اسکول ڈریس کا کاروبار متاثر

ایک طرف جہاں ڈریس کاروباری ڈریس کی خریداری نہیں ہونے سے پریشان ہیں، وہیں ڈریس تیار کرنے والے درجی کاریگر مشکل میں ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب اسکول ڈریس کا کاروبار متاثر

لاک ڈاون میں سبزی بیچنے سے لیکر رکشہ تک چلا چکے عاقل کا کہنا ہے کہ اگر اس کورونا وائرس سے جلد نجات نہ ملی تو انسانی زندگی اور مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب اسکول ڈریس کا کاروبار متاثر

مزید پڑھیں:

عالمی یوم ڈاک پوری دنیا میں منایا گیا

کورونا وائرس یوں تو پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے، لیکن اس سے بچنے کی تدابیر بھی جاری ہے۔ امید کر سکتے ہیں کہ اس مہلک وبا سے جلد نجات ملے تاکہ پھر سے زندگی معمول پٹری پر لوٹ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details