اردو

urdu

ETV Bharat / state

School Chalo Campaign in UP: بارہ بنکی میں اساتذہ کا اسکول چلو ریلی مہم - اتر پردیش میں اسکول چلو مہم

اترپردیش میں گزشتہ 4 اپریل کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 'اسکول چلو' مہم کا آغاز کیا تھا اور ہدایت دی تھی کہ گاؤں میں کوئی بھی بچہ اسکول میں داخلے سے محروم نہ رہے۔ اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گاؤں گاؤں میں اساتذہ اسکول چلو ریلی نکال کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں۔ وہیں بارہ بنکی کے گنورا گاؤں میں اسکول چلو ریلی نکالی گئی جو گاؤں کے ہر گھر سے رابطہ کرتے ہوئے اسکول کے احاطے میں اختتام پزیر ہوئی۔ School Chalo campaign in UP

بارہ بنکی میں اساتذہ کا اسکول چلو ریلی مہم
بارہ بنکی میں اساتذہ کا اسکول چلو ریلی مہم

By

Published : Apr 22, 2022, 7:58 PM IST

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ترجیحی ایجنڈے 6-17 برس کا کوئی بھی بچہ اسکول جانے سے محروم نہ رہے۔ اس کو مکمل کرنے کے لئے گاؤں گاؤں میں محکمہ بیسک تعلیم کے اساتذہ خوب محنت کر رہے ہیں۔ شدید گرمی میں وہ گاؤں گاؤں میں ریلی نکال کر گاؤں والوں کو بیدار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی وہ انہیں تعلیم کی اہمیت بتا رہے ہیں۔ School Chalo Campaign in UP

بارہ بنکی میں اساتذہ کا اسکول چلو ریلی مہم

واضح رہے کہ 4 اپریل کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسکول چلو مہم کا آغاز کیا تھا اور ہدایت دی تھی کہ گاؤں میں کوئی بھی بچہ اسکول میں داخلے سے محروم نہ رہے۔ اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گاؤں گاؤں میں اساتذہ اسکول چلو ریلی نکال کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں۔ اسی ضم میں دوشنبہ کو بارہ بنکی کے بنکی بلاک کے گنورا گاؤں کے اسکول سے اسکول چلو ریلی نکالی گئی جو گاؤں کے ہر گھر سے رابطہ کرتے ہوئے اسکول کے احاطے میں اختتام پزیر ہوئی۔ اس مہم کے تحت اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف بچوں کا داخلہ کرائیں گے بلکہ ان کے ڈراپ آؤٹ کو بھی روکنا ہے۔ محکمہ کے افسران کا ماننا ہے کہ اس مہم کے مثبت اثر نظر آ رہے ہیں۔ کچھ جگہوں پر پریشانی ضرور نظر آ رہی لیکن انہیں حل کر لیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details